یہاں سے شروع کریں
سائن اپ اور سائن اِن
ایک منٹ میں اپنا کاروباری اکاؤنٹ کھولیں: کاروبار کا نام، آپ کا نام، موبائل، ای میل اور پاس ورڈ۔ ٹرائل کے دوران ہر ماڈیول مفت ہے۔
کیسے استعمال کریں
- فرنٹ پیج یا سائن اِن صفحے پر Sign up دبائیں اور چھوٹا سا فارم بھریں۔
- ہماری بھیجی ای میل کھولیں اور Verify email address پر کلک کریں — کسی بھی فون یا کمپیوٹر پر، سائن اِن ہوں یا نہیں؛ لنک 48 گھنٹے چلتا ہے۔ Email verified نظر آئے گا، پھر سائن اِن کریں۔ ای میل نہیں آئی؟ سپیم دیکھیں، یا انتظار والے صفحے پر Resend دبائیں۔
- پاس ورڈ کم از کم 8 حروف کا ہو، جس میں حروف اور نمبر دونوں ہوں۔ پرومو کوڈ ہے؟ فارم میں لکھیں (یا ملا ہوا لنک کھولیں) — زیادہ مفت دن یا رعایت ملتی ہے۔
- بھول گئے؟ سائن اِن صفحے پر Forgot password? ری سیٹ کا لنک بھیجتا ہے۔
کام کی باتیں
- ہر لاگ اِن ایک کاروبار کا ہوتا ہے۔ ٹیم کو Settings → Team members سے اپنے لاگ اِن ملتے ہیں۔
- زیادہ حفاظت کے لیے اپنی پروفائل سے دو قدمی لاگ اِن (authenticator ایپ) چالو کریں۔
خوش آمدید — اپنا کاروبار سیٹ کریں
سائن اپ کے بعد چند سوال؛ ہر قدم "Save & continue" دبانے پر محفوظ ہو جاتا ہے، اس لیے بیچ میں رک کر بعد میں واپس آ سکتے ہیں۔
کیسے استعمال کریں
- کاروبار: نام، کیا بیچتے ہیں، شہر، فون، پتہ اور لوگو۔
- کیسے بیچتے ہیں: آرڈر کہاں سے آتے ہیں اور مہینے میں تقریباً کتنے — سسٹم مناسب پلان تجویز کرتا ہے (پلان ٹرائل کے آخر میں چنیں)۔
- کورئیر: جو استعمال کرتے ہیں ان پر ٹک لگائیں؛ API keys بعد میں Settings → Couriers میں۔
- پروڈکٹس: چند شامل کریں، اپنی Excel / CSV لسٹ اپ لوڈ کریں (نمونے کی فائل ڈاؤن لوڈ کریں)، یا نمونے لوڈ کریں۔
- ٹیم: لوگوں کو ان کا اپنا لاگ اِن اور رول دیں (پلان کی حد تک)؛ ان کے پاس ورڈ آخری قدم پر ایک دفعہ نظر آتے ہیں۔
کام کی باتیں
- Skip for now آپ کو ڈیش بورڈ پر لے جاتا ہے؛ Getting started چیک لسٹ باقی کام دکھاتی رہتی ہے۔
- نمونے اور ٹیسٹ آرڈر بعد میں Go-live checklist → Remove test data سے ہٹ سکتے ہیں (آپ چنتے ہیں کہ پروڈکٹس رہیں یا نہیں)۔
شروعات
آرڈر لینے سے پہلے چند ضروری کام، ترتیب سے، ہر ایک کے ساتھ اس کی سکرین کا لنک۔
کیسے استعمال کریں
- کاروبار کی تفصیل: فون، پتہ، شہر (اور لوگو) — یہ انوائس اور پارسل لیبل پر چھپتے ہیں۔
- پروڈکٹس (ایک ایک کر کے یا Import from Excel)، پھر لاگت کے ساتھ شروع کا اسٹاک۔
- کورئیر اکاؤنٹ اس کی API keys کے ساتھ — پھر بکنگ اور ٹریکنگ یہیں سے ہوتی ہے۔
- ایک آرڈر شروع سے آخر تک: کنفرم، پیک، پارسل بک۔
- اختیاری: ٹیم بلائیں، Shopify جوڑیں، اپنا پلان چنیں۔
کام کی باتیں
- یہاں سب کچھ آزمائشی ہے: کورئیر ٹیسٹ موڈ میں رہتے ہیں (TEST- ٹریکنگ نمبر) اور Shopify صرف پڑھتا ہے۔ تیار ہوں تو Go-live checklist کھولیں۔
- "Load sample products" ٹرائل اکاؤنٹ میں دیکھنے کے لیے چند پروڈکٹس ڈال دیتا ہے۔
- کام مکمل ہو جائے تو چیک لسٹ چھپا دیں؛ یہ Settings میں پھر بھی موجود ہے۔
گو لائیو چیک لسٹ
پہلے سب کچھ آزما لیں — کورئیر اور Shopify ٹیسٹ موڈ میں رہتے ہیں — پھر اس صفحے سے اصل کام شروع کریں۔
کیسے استعمال کریں
- کارڈز میں نیچے چلیں: سبز تیار ہے، پیلا کرنا یا دیکھنا ہے، سرخ ٹھیک کرنا ضروری ہے۔ ہر کام کے ساتھ اسے ٹھیک کرنے والے صفحے کا لنک ہے۔
- اس دن: ٹیم کو بتائیں؛ Remove test data دبائیں (مالک)؛ پروڈکٹس امپورٹ کریں اور شروع کا اسٹاک ڈالیں؛ کسٹمر لسٹ ہو تو امپورٹ کریں۔
- ہر کورئیر پر Go live دبائیں، اور Stores → Shopify میں Switch to live؛ پھر We are live دبائیں (LIVE لکھ کر)۔
- پہلے چند اصل آرڈر ٹیم کے ساتھ مل کر کنفرم، پیک اور بک کریں۔
کام کی باتیں
- Remove test data سارے آرڈر، کسٹمر، اسٹاک، خریداری، اخراجات، شکایات اور ادائیگیاں مٹا دیتا ہے۔ Keep my products چالو رکھیں تو پروڈکٹس، برانڈ، کیٹیگری اور سپلائر رہتے ہیں (صرف ان کا اسٹاک صاف ہوتا ہے)۔ یوزر، رول، اسٹور، گودام، سیٹنگز، کورئیر، شہر اور Shopify کنکشن ہمیشہ رہتے ہیں، اور پہلے بیک اپ بنتا ہے۔
- ٹیسٹ آرڈر نہیں بنائے؟ تو یہ بٹن دبانے کی ضرورت نہیں۔
- Getting started مکمل ہونے کے بعد یہ صفحہ مینو میں آتا ہے (تب تک Getting started سے کھولیں) اور لائیو ہونے کے دو ہفتے بعد مینو سے ہٹ جاتا ہے۔
پلان اور بلنگ
آپ کا پلان، اس میں کیا شامل ہے، ہر حد کتنی استعمال ہوئی، آپ کے بل — اور یہیں مالک پلان چنتا یا بدلتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- ٹرائل پر ہیں تو ٹرائل ختم ہونے سے پہلے پلان چنیں۔ پہلا بل صرف مہینے کے باقی دنوں کا ہوتا ہے۔
- اپ گریڈ: فوراً لاگو؛ مہینے کے باقی دنوں کا فرق بل ہوتا ہے۔ ڈاؤن گریڈ: اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے۔
- بینک ٹرانسفر کریں، ریفرنس میں بل نمبر لکھیں، پھر بل پر I have paid دبائیں (طریقہ، ریفرنس، سکرین شاٹ)۔ ہماری تصدیق تک بل Reported دکھاتا ہے — عموماً ایک کام کے دن میں — پھر رسید کا نوٹس آتا ہے۔
- بل کی تاریخ کے ایک ہفتے بعد تک ادا نہ ہو تو اکاؤنٹ رک جاتا ہے، ادائیگی درج ہوتے ہی کھل جاتا ہے۔
- Download my data: ہر ٹیبل CSV فائلوں میں ایک zip کے اندر؛ لنک گھنٹی میں آتا ہے اور 7 دن چلتا ہے۔
- Close account: ادا شدہ مہینے کے آخر تک کھلا رہتا ہے (ٹرائل پر آج ہی بند)، پھر کوئی بل نہیں؛ ڈیٹا 30 دن رکھا جاتا ہے۔ تب تک Keep the account open سے واپس لیا جا سکتا ہے۔
کام کی باتیں
- پلان بدلنا، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا اور اکاؤنٹ بند کرنا صرف مالک کر سکتا ہے۔
- جو سکرین آپ کے پلان میں نہیں، وہ آپ کو یہاں لے آتی ہے اور بتاتی ہے کہ کس پلان میں ہے۔
مدد اور سپورٹ
ایپ کے اندر سے پلیٹ فارم چلانے والوں کو لکھیں — مسئلہ، سوال، یا کوئی خیال۔ جواب یہیں، گھنٹی میں اور ای میل پر آتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- Write to us: مختصر عنوان اور کیا ہوا — کون سی سکرین، آرڈر نمبر، آپ کیا توقع کر رہے تھے۔
- جواب پڑھنے کے لیے درخواست کھولیں؛ حالت Open، Answered یا Closed دکھتی ہے۔
- فوری؟ سپورٹ فون اور ای میل Plan & billing کے نیچے ہیں۔
کام کی باتیں
- جواب لکھنے والے کو اور مالکان کو ملتا ہے۔
میری پروفائل
آپ کا اپنا نام، ای میل، پاس ورڈ اور دو قدمی لاگ اِن۔
کیسے استعمال کریں
- پاس ورڈ بدلیں: کم از کم 8 حروف، حروف اور نمبر دونوں۔
- authenticator ایپ (Google Authenticator، Microsoft Authenticator) سے two-step login چالو کریں؛ ریکوری کوڈ محفوظ جگہ رکھیں۔
- شیئرڈ کمپیوٹر یا فون گم ہونے کے بعد Sign out other devices دبائیں (پاس ورڈ لکھ کر)؛ یہ ڈیوائس سائن اِن رہتی ہے۔
کام کی باتیں
- مالک آپ کے رول کے لیے دو قدمی لاگ اِن لازمی کر سکتا ہے؛ تب پورٹل اسے سیٹ کرنے کو کہتا ہے۔
سیلز اور کسٹمر
ڈیش بورڈ
آج کا سارا کاروبار ایک نظر میں: نئے آرڈر، آمدنی، ڈیلیوری ریشو اور ابھی کیا ہو رہا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- اوپر کے کارڈ آج کا موازنہ کل سے، اور اس مہینے کا پچھلے مہینے سے کرتے ہیں۔
- چارٹ پچھلے مہینوں میں بُک ہوئی اور ڈیلیور ہوئی رقم دکھاتا ہے۔
- دائیں طرف تازہ ترین سرگرمی ہے (بکنگ، ڈیلیوری، واپسی)۔
- اوپر بار میں store switcher سے صرف ایک برانڈ یا سب اسٹورز دیکھیں (یہ تب دکھتا ہے جب ایک سے زیادہ اسٹور ہوں)۔
کام کی باتیں
- اوپر سرخ یا پیلی پٹی کا مطلب ہے کسی چیز پر توجہ چاہیے: ٹرائل ختم ہو رہا ہے، بل باقی ہے، مہینے کی آرڈر حد، یا Shopify۔ اس پر کلک کر کے ٹھیک کریں۔
آرڈرز
اوپر چنے ہوئے اسٹور کے آرڈر، پانچ کام کی ٹیبز میں — To confirm ← Confirmed ← Ready to pack ← Packed ← Dispatched — اور History۔
کیسے استعمال کریں
- ٹیب کے اندر چِپس: My queue، No answer، Scheduled (To confirm) · Delivered، Returned، Cancelled (History)۔ پٹی میں تعداد اور لیٹ آرڈر؛ Dispatched میں ہر کورئیر کے پاس COD اور کل۔
- لائن پر کلک کریں: آرڈر سائیڈ پر کھلتا ہے — تفصیل، ہسٹری اور اسی مرحلے کے بٹن۔ پورا صفحہ: Open order۔
- لائن پر سبز Confirm ایک کلک میں کنفرم کرتا ہے؛ ⋯ میں Pending، WhatsApp، Copy message اور Print invoice۔
- آرڈرز پر ٹک لگائیں: صرف اسی ٹیب کے بٹن آتے ہیں (Pack، Print invoices …)۔
- سرچ (آرڈر نمبر، فون، نام، ٹریکنگ، SKU) ہر آرڈر میں ڈھونڈتی ہے۔ Save view ٹیب، فلٹر اور سرچ محفوظ کر دیتا ہے۔
- کی بورڈ: ↑ ↓ سے چنیں، Enter سے کھولیں، C کنفرم، P پینڈنگ۔
کام کی باتیں
- بائیں طرف نارنجی لائن = ایک دن سے زیادہ پینڈنگ۔ سرخ = خطرناک کسٹمر (زیادہ واپسی)۔
- کورئیر بکنگ صرف تب ہوتی ہے جب آرڈر Ready to pack میں ہو۔
- فلٹر میں Product / SKU اور "only these products" لگائیں تو ایک جیسے پارسل اکٹھے مل جاتے ہیں۔
نیا آرڈر
واٹس ایپ، فون اور ہاتھ سے لکھے جانے والے آرڈرز کے لیے۔ فون نمبر سے شروع کریں — پرانے کسٹمر کی باقی معلومات سسٹم خود بھر دیتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- فون نمبر لکھیں۔ پرانے کسٹمر کا نام، شہر اور ایڈریس خود آ جاتے ہیں، ساتھ اس کی آرڈر ہسٹری کا بیج بھی۔
- نام، ایڈریس اور شہر چیک کریں — بڑے / چھوٹے حروف خود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
- پروڈکٹس شامل کریں: نام یا SKU سے سرچ کریں (تصویر سے پہچان آسان)۔ ایک ہی پروڈکٹ دوبارہ ڈالیں تو اس کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
- ڈیلیوری چارج، ڈسکاؤنٹ یا ایڈوانس ہو تو لکھیں۔ COD کی رقم خود بن جاتی ہے۔
- Create دبائیں۔ آرڈر To confirm میں چلا جاتا ہے (یا کال پر کنفرم کر لیا ہو تو سیدھا Confirmed میں)۔
کام کی باتیں
- Alt+N کسی بھی صفحے سے نیا آرڈر کھولتا ہے۔
- فون پر سرخ بیج کا مطلب ہے کسٹمر پہلے آرڈر واپس کر چکا ہے — احتیاط سے کنفرم کریں۔
- Simple form (اوپر والا بٹن): صرف فون، نام، ایڈریس، شہر، پروڈکٹس، ڈسکاؤنٹ، ڈیلیوری چارج اور ایڈوانس — بکنگ آج کی۔ دوسرا فون، پرانی بکنگ تاریخ، بعد کی ڈیلیوری یا ریپلیسمنٹ کے لیے Full form۔ آپ کی پسند یاد رہتی ہے۔
آرڈر کی تفصیل
ایک آرڈر کے بارے میں سب کچھ: کسٹمر، پروڈکٹس، رقم، کورئیر اور اس کی پوری ہسٹری۔
کیسے استعمال کریں
- صرف اسی مرحلے کے بٹن دکھتے ہیں (Confirm، Pending، Ready to pack، Back، Unpack، Cancel)۔ Dispatch ڈسپیچ اسکین (لوڈ شیٹ) پر ہوتا ہے اور Returned واپسی اسکین پر۔
- Delivered: COD سیٹلمنٹ ہو تو کورئیر کی پیمنٹ فائل سے؛ ورنہ کورئیر کی ٹریکنگ سے، اور اپنے رائیڈر یا بغیر API والے کورئیر کے لیے Delivered خود دبائیں۔
- Pack (Ready to pack میں) کورئیر بک کرتا اور لیبل پرنٹ کرتا ہے۔ Unpack کورئیر کی بکنگ منسوخ کر کے ٹریکنگ صاف کرتا ہے — کورئیر بدلنا ہو تو یہی استعمال کریں۔
- Edit سے پروڈکٹس، پتہ یا چارجز بدلیں (پیک ہونے سے پہلے)۔ Use store credit کسٹمر کا کریڈٹ لگاتا ہے۔
- ڈسپیچ کے بعد: Customer sends it back، Customer kept only some items، Courier lost the parcel، یا complaint / return کھولیں۔
- Assign / Assign to me آرڈر کسی ایجنٹ کو دیتا ہے؛ Prev / Next لسٹ میں آگے پیچھے لے جاتے ہیں۔ نیچے ٹائم لائن دکھاتی ہے کس نے کب کیا کیا۔
کام کی باتیں
- ڈسپیچ سے پہلے کسی بھی وقت کینسل کرنے سے کورئیر بکنگ بھی منسوخ ہوتی ہے اور رکا ہوا اسٹاک آزاد ہو جاتا ہے۔ کورئیر انکار کرے تو "cancel here only" پر ٹک لگائیں اور ان کے پورٹل پر منسوخ کریں۔
کسٹمر
ہر خریدار، فون نمبر سے، اس کے سارے آرڈر، ڈیلیوری، واپسی اور شکایات کے ساتھ۔
کیسے استعمال کریں
- فون یا نام سے تلاش کریں۔ کسٹمر کھولیں تو اس کی ہسٹری اور ڈیلیوری ریشو نظر آتا ہے۔
- Import customers: اپنی لسٹ Excel / CSV میں اپ لوڈ کریں (پہلے Download the template)۔ نام اور موبائل ضروری؛ پتہ، شہر اور پچھلے آرڈر / ڈیلیور / واپس اختیاری ہیں اور رسک بیج میں کام آتے ہیں۔ جو نمبر پہلے سے ہو وہ بھر دیا جاتا ہے، دوبارہ نہیں بنتا۔
- کسٹمر کے صفحے پر: New order (تفصیل خود بھر جاتی ہے)، WhatsApp، Store credit (وجہ کے ساتھ کریڈٹ، اگر چالو ہو)، Edit۔
- جعلی آرڈر دینے والا نمبر Block کریں — اس سے آنے والے نئے آرڈر نشان زد ہو جاتے ہیں۔
کام کی باتیں
- نئے کسٹمر آرڈر سے خود بنتے ہیں؛ یہ آپ کے سب اسٹورز میں مشترک ہیں۔
کاؤنٹر سیل (شاپ POS)Pro plan
دکان کے کاؤنٹر پر آنے والے گاہکوں کو بیچیں۔ اسٹاک دکان کی لوکیشن سے نکلتا ہے اور کیش ہر شفٹ میں گنا جاتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- دراز کے کیش کے ساتھ Open counter کریں۔
- بارکوڈ اسکین کریں (باکس ہمیشہ تیار ہے، F2)، یا پروڈکٹ کارڈ پر ٹیپ کریں — کیٹیگری چنیں یا لکھ کر تلاش کریں؛ تعداد − / + سے بدلیں۔
- ادائیگی لیں (کیش / کارڈ / آن لائن / ملا جلا) اور receipt پرنٹ کریں۔
- Return / refund سے واپسی اور تبدیلی اسی سکرین پر؛ Cash in / out دراز میں ڈالی یا نکالی گئی رقم درج کرتا ہے۔
- Shift so far اب تک کا حساب دکھاتا ہے۔ دن کے آخر میں Close counter: کیش گنیں؛ فرق ہو تو سسٹم دکھا دیتا ہے۔
کام کی باتیں
- Full screen (F8) کاؤنٹر سکرین کے لیے مینو چھپا دیتا ہے؛ F9 سیل مکمل کرتا ہے۔
دکان کے کاؤنٹرPro plan
دکان کا ہر کیش کاؤنٹر: کون سا اسٹور، کون سی اسٹاک لوکیشن۔
کیسے استعمال کریں
- ہر کیش دراز کے لیے ایک کاؤنٹر بنائیں۔
- اسے دکان کی لوکیشن سے جوڑیں تاکہ اسٹاک صحیح جگہ سے نکلے۔
شفٹس اور کیشPro plan
ہر کھلی اور بند شفٹ، اس کی سیل، ادائیگیاں اور کیش کا فرق۔
کیسے استعمال کریں
- شفٹ کھولیں تو اس کی سیل اور کیش کی آمد و رفت نظر آتی ہے۔
- کیشیئر کے دستخط کے لیے شفٹ رپورٹ پرنٹ کریں۔
کام کی باتیں
- سرخ رنگ کا فرق مطلب گنا ہوا کیش برابر نہیں تھا۔
سٹاک، پیکنگ اور کورئیر
ڈیلیوری واچ
راستے میں وہ پارسل جنہیں توجہ چاہیے۔ کورئیر ٹریکنگ سے بنتا ہے — اٹکے ہوئے پیچھے لگیں، آج ڈیلیوری والے کسٹمرز کو یاد دلائیں، اور ریٹرن پہلے پکڑیں۔ پیسہ والا حصہ Courier payments پر ہے۔
کیسے استعمال کریں
- Stuck — ناکام کوشش یا 2+ دن سے حرکت نہیں۔ WhatsApp دبا کر کسٹمر سے دوبارہ کنفرم کریں، یا آرڈر کھول کر کورئیر کے ساتھ ایسکیلیٹ کریں۔
- Out for delivery — ان کسٹمرز کو کیش تیار رکھنے کا کہیں؛ اس سے COD ڈیلیوری بڑھتی ہے۔
- Coming back — واپس آ رہے پارسل۔ کنفرم ریٹرن بننے سے پہلے دوبارہ کنفرم اور بُک کریں۔
کام کی باتیں
- اوپر ڈیلیوری ریٹ اس مہینے کا، سب کورئیرز کا ہے۔ کسی بھی row سے آرڈر کھول کر پوری ہسٹری دیکھیں۔
پروڈکٹس
آپ کا کیٹلاگ۔ ہر پروڈکٹ کے ایک یا زیادہ SKU (رنگ / سائز)، قیمت، لاگت اور وزن ہوتے ہیں۔
کیسے استعمال کریں
- New product: نام، کیٹیگری، برانڈ اور واضح مین تصویر (یہ آرڈر، پیکنگ اور بل پر دکھتی ہے)۔
- ہر SKU کی سیل قیمت، لاگت، بارکوڈ اور گرام میں وزن ڈالیں (کورئیر بکنگ میں کام آتا ہے)۔
- Import from Excel: ہر پروڈکٹ کی ایک لائن (نام، قیمت، لاگت، ابتدائی اسٹاک؛ SKU، بارکوڈ، کیٹیگری اختیاری)۔ پہلے Download the template کریں۔ موجود SKU کی صرف قیمت اور لاگت بدلتی ہے؛ ابتدائی اسٹاک مین گودام میں ایک ایڈجسٹمنٹ بن کر جاتا ہے۔
- قسم: standard میں اسٹاک ہوتا ہے؛ bundle دوسری پروڈکٹس سے بنتا ہے؛ service کا اسٹاک نہیں ہوتا۔ Shopify کی پروڈکٹس خود جڑ جاتی ہیں — آپ صرف کمی پوری کریں۔
کام کی باتیں
- لاگت پروڈکٹ میں (یا امپورٹ میں) لکھیں؛ اسٹاک اِن سے اوسط لاگت بنتی ہے۔ لاگت صرف اجازت والے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔
- Give SKUs (n) عارضی SHP-… SKU والی امپورٹ شدہ پروڈکٹس کو مستقل SKU دیتا ہے۔
اسٹاک
ہر SKU ہر گودام میں کتنا ہے: موجود، آرڈرز کے لیے رکا ہوا (reserved)، بیچنے کو آزاد، خراب اور انتظار میں (backorder)۔
کیسے استعمال کریں
- Free = موجود − رکا ہوا۔ نئے آرڈر یہی لے سکتے ہیں۔
- ٹیب: All، Low stock، Backorders، To order، Out of stock، Damaged۔ ایک وقت میں ایک لوکیشن فلٹر کریں۔
- کسی SKU پر کلک کریں تو اسٹاک لیجر میں اس کی آمد و رفت دکھتی ہے۔ Transfer اور New adjustment وہ دستاویز شروع کرتے ہیں۔
- Damaged ٹیب: چیزیں Repaired، Thrown away یا Sent back to supplier کریں۔
کام کی باتیں
- اسٹاک صرف دستاویزات سے بدلتا ہے (اسٹاک اِن، ایڈجسٹمنٹ، ٹرانسفر، آرڈر) — یہاں نمبر لکھ کر کبھی نہیں۔
اسٹاک ایڈجسٹمنٹ
شروع کا اسٹاک، گنتی، خراب یا گم شدہ مال۔ جب تک post نہ کریں کچھ نہیں بدلتا۔
کیسے استعمال کریں
- لوکیشن اور وجہ چنیں (opening، count، damage …)۔
- لائنیں ڈالیں: پروڈکٹ، کیا کرنا ہے (شامل / کم / گنی ہوئی تعداد / خراب) اور تعداد۔
- لاگو کرنے کے لیے Save & post، یا بعد میں مکمل کرنے کے لیے Save draft۔
کام کی باتیں
- شروع کے اسٹاک میں فی یونٹ لاگت بھی لکھیں — اسی سے پروڈکٹ کی اوسط لاگت بنتی ہے۔
اسٹاک ٹرانسفرGrowth plan
گوداموں / دکان کے درمیان اسٹاک بھیجیں۔ ڈسپیچ پر نکلتا ہے اور وصول کرنے پر پہنچتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- کہاں سے اور کہاں جانا ہے چنیں، پروڈکٹس اور تعداد ڈالیں۔
- مال نکلے تو Dispatch کریں۔
- دوسری جگہ Receive کریں — جو اصل میں پہنچا وہ لکھیں۔
کام کی باتیں
- راستے میں موجود اسٹاک کسی لوکیشن کے فارغ اسٹاک میں نہیں گنا جاتا۔
اسٹاک لیجر
اسٹاک کی ہر حرکت: کیا آیا، کیا گیا، کیوں، کس نے، اور بعد کا بیلنس۔
کیسے استعمال کریں
- SKU، لوکیشن، قسم یا تاریخ سے فلٹر کریں۔
- ریفرنس پر کلک کر کے اس کے پیچھے والا آرڈر / دستاویز کھولیں۔
کام کی باتیں
- "یہ پیس کہاں گئے؟" کا جواب یہیں ملتا ہے۔
کیٹلاگ سیٹ اپ
پروڈکٹس کی کیٹیگریز، برانڈز اور یونٹس۔
کیسے استعمال کریں
- جو کیٹیگریز اور برانڈز بیچتے ہیں وہ شامل کریں۔
- یونٹس (piece، box، kg) اسٹاک دستاویزات میں استعمال ہوتے ہیں۔
اسٹاک اِن (مال کی وصولی)Growth plan
سپلائر سے آنے والا مال (بلٹی) درج کریں۔ پوسٹ کرنے پر اسٹاک بڑھتا ہے؛ لاگت بعد میں طے ہو سکتی ہے۔
کیسے استعمال کریں
- سپلائر، لوکیشن، بلٹی / بل نمبر چنیں۔
- پروڈکٹس اور وصول شدہ تعداد ڈالیں۔ کرایہ اور دوسرے خرچے چیزوں پر بانٹے جا سکتے ہیں۔
- اسٹاک بڑھانے کے لیے Post کریں۔ پھر لاگت دیکھنے کی اجازت والا شخص سپلائر بل سے Set cost & finalize دباتا ہے۔
کام کی باتیں
- گودام کا عملہ خرید کی قیمت دیکھے بغیر مال وصول کر سکتا ہے۔
پرچیز آرڈرGrowth plan
اختیاری: پہلے سپلائر کو آرڈر دیں، پھر اسی PO پر مال وصول کریں۔
کیسے استعمال کریں
- پروڈکٹس، تعداد اور طے شدہ ریٹ کے ساتھ PO بنائیں۔
- مال آئے تو اسی پر وصول کریں (پورا یا کچھ)۔
کام کی باتیں
- Settings → Inventory سے پرچیز آرڈر آن/آف کریں۔
سپلائرزGrowth plan
جن لوگوں اور کمپنیوں سے آپ خریدتے ہیں۔
کیسے استعمال کریں
- نام، فون، شہر اور نوٹس شامل کریں۔
- اسٹاک اِن اور پرچیز آرڈر اسی لسٹ سے چنتے ہیں۔
لوکیشنز
گودام، دکانیں اور خاص جگہیں (واپسی، خراب مال) جہاں اسٹاک رکھا جاتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- ہر وہ جگہ شامل کریں جہاں اسٹاک ہو (پلان کی حد تک؛ حد پر بٹن More warehouses or shops? See plans بن جاتا ہے)۔
- ہر اسٹور اس گودام سے جڑا ہوتا ہے جہاں سے وہ مال بھیجتا ہے (Settings → Stores & brands / Store details)۔
کام کی باتیں
- ایک گودام والے پلان میں یہ مینو آئٹم Warehouse کہلاتا ہے۔
پِک لسٹ
گودام کی ٹیم کے لیے ایک شیٹ: پیک ہو سکنے والے تمام آرڈرز کے لیے ہر پروڈکٹ (تصویر اور خانے کے ساتھ) جو اسٹاک سے نکالنی ہے۔
کیسے استعمال کریں
- Ready to pack، Confirmed in stock یا Both چنیں (نمبر بتاتے ہیں کتنے آرڈر ہیں)۔
- ایک برانڈ پیک کرنا ہو تو اسٹور چنیں۔
- اسکرین پر لسٹ دیکھیں، پھر Print loadsheet کر کے نکالنے والوں کو دیں۔
کام کی باتیں
- جن آرڈرز کا اسٹاک ابھی نہیں آیا (backorder) وہ خود نکل جاتے ہیں۔
پیکنگ — ایک ایک کر کےGrowth plan
Ready to pack کا سب سے پرانا آرڈر خود سامنے آ جاتا ہے، آئٹمز اور ہدایات کے ساتھ۔ پیک کریں، وزن لکھیں، ایک بٹن دبائیں — کورئیر سلپ پرنٹ اور اگلا آرڈر سامنے۔
کیسے استعمال کریں
- Instructions پڑھیں (ویڈیو، گفٹ، نازک، نوٹ) اور دکھائے گئے آئٹمز پارسل میں ڈالیں۔
- وزن لکھیں — گرام (800) یا کلو (1.5)۔ کورئیر پہلے سے چنا ہوتا ہے؛ چاہیں تو بدلیں۔
- Pack & print slip دبائیں (یا Enter)۔ رسید بھی چاہیے تو Also print the order receipt پر نشان لگائیں۔
کام کی باتیں
- Skip for now آرڈر کو ایک طرف رکھ دیتا ہے؛ وہ آخر میں واپس آتا ہے۔
- دو پیکر کو کبھی ایک ہی آرڈر نہیں ملتا۔
- کوئی خاص آرڈر پیک کرنا ہو تو اوپر والے باکس میں اس کی سلپ اسکین کریں۔
پیک اسٹیشنGrowth plan
آرڈر اسکین کریں، ہر آئٹم ڈبے میں ڈالتے ہوئے اسکین کریں، اور آرڈر کورئیر کے ساتھ Packed ہو جاتا ہے۔ آئٹم اسکین کیے بغیر پیکنگ کے لیے Packing (one by one) استعمال کریں۔
کیسے استعمال کریں
- انوائس کا بارکوڈ اسکین کریں (یا آرڈر نمبر لکھیں)۔
- ہر پروڈکٹ اسکین کریں۔ اسکرین ہر لائن پر ٹک لگاتی ہے؛ غلط آئٹم قبول نہیں ہوتا۔
- کورئیر اور وزن دیکھیں، پھر Pack دبائیں — کورئیر سلپ پرنٹ ہو جاتی ہے۔
کام کی باتیں
- USB / بلوٹوتھ بارکوڈ اسکینر کی بورڈ کی طرح کام کرتا ہے۔ فون پر Camera استعمال کریں۔
فوری پیکGrowth plan
بہت سے پارسل جلدی پیک کریں: آرڈر نمبر ← وزن ← Enter، ایک ایک لائن، پھر سب ایک ساتھ پیک (کورئیر بُک ہو کر لیبل پرنٹ ہوتے ہیں)۔
کیسے استعمال کریں
- Courier for all چنیں (یا Preferred by city رہنے دیں)۔
- آرڈر نمبر اسکین / لکھیں، Enter، وزن لکھیں (750 = گرام، 1.5 = کلو)، Enter۔
- Same weight for every order پر ٹک لگائیں تو صرف آرڈر نمبر اسکین کرنے ہوتے ہیں۔
- کسی ایک پارسل کا کورئیر اس کی لائن سے بدلا جا سکتا ہے۔
- Pack & print labels دبائیں۔ سرخ لائنیں پیک نہیں ہوئیں — وجہ لائن میں لکھی ہوتی ہے۔
کام کی باتیں
- صرف Ready to pack والے آرڈر پیک ہوتے ہیں۔ ٹیسٹ موڈ والے کورئیر TEST ٹریکنگ نمبر دیتے ہیں۔
کورئیر کو ڈسپیچ
رائیڈر کو پارسل دیں: ہر پیک پارسل اسکین کریں، پھر ڈسپیچ — اسٹاک نکل جاتا ہے اور رائیڈر کے دستخط کے لیے لوڈ شیٹ پرنٹ ہوتی ہے۔
کیسے استعمال کریں
- کورئیر چنیں (بٹن بتاتے ہیں ہر کورئیر کے کتنے پیک پارسل انتظار میں ہیں)۔
- جو پارسل دے رہے ہیں ہر ایک اسکین کریں۔
- Dispatch & print loadsheet دبائیں۔ رائیڈر کے دستخط لیں۔
کام کی باتیں
- کسی اور کورئیر سے بُک پارسل اسکین ہو تو نشان لگ جاتا ہے۔
واپسی وصول کریں
ہر واپس آنے والا پارسل: کورئیر سے، ڈیلیوری کے بعد، کچھ سامان کم، یا جس کا آرڈر معلوم نہ ہو۔
کیسے استعمال کریں
- Good، Damaged یا Item by item چنیں، اور واپسی کی وجہ (اگلے پارسلز کے لیے چنی رہتی ہے)۔
- سلپ یا ٹریکنگ نمبر اسکین کریں۔ ٹھیک مال اسٹاک میں، خراب مال damaged اسٹاک میں۔
- Item by item: کتنے خراب ہیں اور کتنے پارسل میں نہیں — کم سامان پر courier claim خود بن جاتا ہے۔
- جو آرڈر Delivered ہو چکا ہو وہ "Yes, receive it" پوچھتا ہے اور کسٹمر ریٹرن بن جاتا ہے۔
- کچھ نہ ملے؟ Log as unknown parcel دبائیں — بعد میں Customer returns پر اس کا آرڈر ڈھونڈیں۔
کام کی باتیں
- واپسی اسی دن اسکین کریں تاکہ اسٹاک اور کورئیر پیمنٹس درست رہیں۔
- پارسل گم ہو گیا؟ آرڈر کھولیں → More → Courier lost the parcel۔
کورئیر کلیمزGrowth plan
کورئیر سے لینے والی رقم: واپسی پارسل میں کم سامان، اور گم ہونے والے پارسل۔
کیسے استعمال کریں
- کلیم خود بنتے ہیں: Receive returns (کم سامان) یا آرڈر صفحہ (Courier lost the parcel) سے۔
- کورئیر کو کلیم بھیجیں اور ان کا کمپلینٹ نمبر لکھ کر Sent to courier دبائیں۔
- جب وہ پیسے دیں یا انکار کریں تو Courier paid یا Courier rejected دبائیں۔
کام کی باتیں
- اوپر والا سرخ بٹن وہ پارسل دکھاتا ہے جو کورئیر کے مطابق ہفتے سے واپس آ رہے ہیں مگر پہنچے نہیں۔
لوڈ شیٹس
کورئیر کو دیا گیا ہر ڈسپیچ، اس کے پارسل اور رائیڈر کے ساتھ۔
کیسے استعمال کریں
- لوڈ شیٹ کھول کر اس کے پارسل دیکھیں۔
- جب چاہیں دوبارہ پرنٹ کریں۔
کورئیر اکاؤنٹس
آپ کے PostEx، Leopards، TCS … اکاؤنٹ۔ API keys ہوں تو سسٹم خود بکنگ، ٹریکنگ اور منسوخی کرتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- اکاؤنٹ شامل کریں اور اس کی API key / ٹوکن فارم میں لکھیں (چیٹ پر کبھی نہ بھیجیں)۔ Test connection دبائیں۔
- نئے اکاؤنٹ ٹیسٹ موڈ میں ہوتے ہیں: بکنگ کو TEST- نمبر ملتا ہے اور کچھ نہیں جاتا۔ گو لائیو کے دن مالک Go live دباتا ہے (LIVE لکھ کر)؛ Back to test mode واپس لے جاتا ہے۔
- ایک کو Default courier بنائیں — جس شہر کا پسندیدہ کورئیر نہ ہو وہاں یہی لگتا ہے۔
- ریٹ کارڈ: Use standard rates یا اپنے ریٹ؛ ہر جگہ ایک قیمت ہو تو ایک زون، ورنہ "Same city" / "Only these cities" زون۔ معاہدے میں ہوں تو COD ہینڈلنگ %، پارسل فیس اور واپسی کا اصول، اور یہ کہ یہ کورئیر COD ٹیکس کاٹتا ہے یا نہیں۔
کام کی باتیں
- Optional والے خانے خالی رہ سکتے ہیں؛ ان کے نیچے سرمئی لکھائی بتاتی ہے پھر کیا استعمال ہو گا۔
- محفوظ شدہ keys خفیہ رکھی جاتی ہیں اور دوبارہ نہیں دکھتیں؛ پرانی key رکھنی ہو تو خانہ خالی چھوڑ دیں۔
کورئیر شہر
شہروں کی فہرست، ہر کورئیر کا id اور ہجّے پلیٹ فارم کی master list سے آتے ہیں اور خود اپڈیٹ ہوتے ہیں۔ آپ صرف ہر شہر کا پسندیدہ کورئیر چنتے ہیں۔
کیسے استعمال کریں
- ہر شہر کا preferred courier چنیں (یا کئی شہر منتخب کر کے Set preferred courier) — bulk اور quick booking یہی استعمال کرتے ہیں۔
- شہر موجود نہیں؟ Request a city دبائیں؛ شامل ہوتے ہی یہاں نظر آئے گا۔
کام کی باتیں
- آرڈر شہر کو اس کے نام یا کسی دوسرے ہجّے سے پہچان لیتا ہے، مثلاً "Lyallpur" یا "FSD" سے بھی Faisalabad ملے گا۔
اس کمپیوٹر کے پرنٹر
خاموش پرنٹنگ: رسید، انوائس، کورئیر لیبل وغیرہ سیدھے صحیح پرنٹر پر — نہ نیا ٹیب، نہ پرنٹ ڈائیلاگ۔ اس کمپیوٹر پر مفت QZ Tray پروگرام استعمال ہوتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- qz.io/download سے QZ Tray انسٹال کریں۔
- certificate file ڈاؤن لوڈ کر کے QZ Tray کے فولڈر میں override.crt کے نام سے رکھیں اور QZ Tray دوبارہ چلائیں (پھر "Allow" نہیں پوچھے گا)۔
- ہر پرنٹ کے لیے پرنٹر چنیں، Test کریں اور Save for this computer دبائیں۔
کام کی باتیں
- کاؤنٹر اور پیکنگ PC کے لیے بہترین: Windows app — پرنٹنگ اس میں شامل ہے، QZ Tray کی ضرورت نہیں۔
- ہر کمپیوٹر کی اپنی سیٹنگ ہے — ہر کاؤنٹر اور پیکنگ PC ایک بار سیٹ کریں۔
- QZ Tray بند ہو تو عام پرنٹ ڈائیلاگ آ جاتا ہے۔
- دکان POS: کیش سیل کے بعد دراز کھولنے کے لیے Open the cash drawer پر نشان لگائیں۔
پرنٹ ٹیمپلیٹس
اپنے پرنٹ ڈیزائن HTML اور CSS میں، {{ placeholders }} کے ساتھ (Shopify کی طرح)۔ لائیو پریویو فرضی آرڈرز دکھاتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- Copy a platform design، New template (تیار ڈیزائن کے ساتھ کھلتا ہے) یا Upload a template file سے شروع کریں۔
- HTML / CSS بدلیں؛ دائیں طرف placeholder پر کلک کر کے کاپی کریں۔
- Ready to use آن کر کے محفوظ کریں، پھر Settings → Printing میں چنیں (انوائس: Stores)۔
کام کی باتیں
- Earlier versions سے پرانا ورژن واپس آ جاتا ہے۔
- پرنٹ کرتے وقت scripts اور باہر کے links ہٹا دیے جاتے ہیں۔
کورئیر ادائیگیاں (COD)Growth plan
کورئیر کی ہر ادائیگی — چیک، ٹرانسفر، CPR — پارسل بہ پارسل چیک اور بینک سے میچ۔ ایک قطار = ایک ادائیگی = بینک کی ایک انٹری۔
کیسے استعمال کریں
- خودکار: ہر رات سسٹم ہر کورئیر سے پوچھتا ہے کون سے پارسل ادا ہوئے، ہر ادائیگی محفوظ کرتا ہے اور آرڈر اپڈیٹ کرتا ہے (Delivered، اصل چارجز، ٹیکس)۔ کورئیر اکاؤنٹ کے Payments ٹیب سے on/off کریں۔ وقت پلیٹفارم طے کرتا ہے، پیکنگ کے اوقات سے باہر۔
- جائزہ: ادائیگی Needs review میں آتی ہے۔ Good = کورئیر کی رقم ہماری سے ملتی ہے اور کوئی flag نہیں — ایک کلک میں approve (یا Approve all good)۔ Check / Bad — کھولیں: ہر flag بتاتا ہے کیا غلط ہے اور کیا کرنا ہے۔
- Revert ہر پارسل کو بالکل پہلے جیسا کر دیتا ہے (status، چارجز، ٹیکس)؛ ادائیگی Reverted کے طور پر ریکارڈ میں رہتی ہے۔ جو پارسل اس کے بعد آگے بڑھ گیا (واپس وصول، بعد کی ادائیگی میں) وہ رکھا جاتا ہے اور لسٹ میں دکھتا ہے۔
- Mark received in bank جب رقم آ جائے: تاریخ، اکاؤنٹ، رقم۔ مختلف رقم ادائیگی کو Bad کر دیتی ہے جب تک وضاحت نہ ہو۔
- Upload payment file ہر کورئیر کے لیے اب بھی چلتا ہے (CSV یا Excel)۔ خودکار ادا شدہ پارسل چھوڑ دیے جاتے ہیں، کبھی دو بار نہیں گنے جاتے۔
- Parcels awaiting payment میں کورئیرز کے پاس COD؛ Overdue = کورئیر کے "pays within" دنوں سے زیادہ پہلے ڈیلیور مگر ادا نہیں۔
کام کی باتیں
- جائزے کے لیے Approve or revert courier payments پرمیشن چاہیے؛ Owner کے پاس ہے۔
- کورئیر اسٹیٹمنٹ نہ ہو (PostEx) تو ادائیگی کی رقم پارسلز کا مجموعہ ہے — بینک رسید اس کی تصدیق کرتی ہے۔
شکایاتGrowth plan
کسٹمر کے مسائل — غلط آئٹم، خراب، کم، وارنٹی — ہر ایک ٹکٹ کی صورت میں جب تک حل نہ ہو۔
کیسے استعمال کریں
- New complaint: آرڈر ڈھونڈیں، قسم چنیں اور مسئلہ لکھیں (تصویریں لگا سکتے ہیں)۔
- کسی شخص کو assign کریں؛ ٹکٹ پر نوٹس اور پیغامات رکھیں۔
- حل کے ساتھ بند کریں (تبدیلی، ریفنڈ، مرمت …)۔
کام کی باتیں
- کسٹمر ٹریکنگ صفحے سے بھی مسئلہ بتا سکتے ہیں؛ وہ یہیں آتا ہے۔
کسٹمر ریٹرنزGrowth plan
ڈیلیوری کے بعد کسٹمر کا واپس بھیجا مال، ڈیلیورڈ آرڈر کے واپس پارسل، آدھے ڈیلیور آرڈر اور نامعلوم پارسل۔
کیسے استعمال کریں
- کمپلینٹ (Arrange return) یا آرڈر (More → Customer sends it back) سے بنائیں۔ وجہ چنیں۔
- Book pickup: Leopards یا Daewoo ہو تو یہیں سے کورئیر کے ساتھ بُک ہو جاتا ہے (کسٹمر سے آپ تک، کوئی کیش نہیں) اور ٹریکنگ خود On the way / To check کر دیتی ہے؛ باقی کے لیے ٹریکنگ نمبر لکھیں۔ پھر Receive & check: ٹھیک مال اسٹاک میں، خراب damaged میں، پارسل میں نہیں تو missing۔ کوئی اور چیز آئی ہو تو وہ چنیں۔
- نامعلوم پارسل؟ پہلے Find its order دبائیں۔
- Refund سے کسٹمر کو پیسے واپس (ریفنڈ پرمیشن چاہیے)؛ "To refund" ٹیب میں چیک شدہ مگر ریفنڈ باقی ریٹرنز۔
کام کی باتیں
- خراب اسٹاک Stock → Damaged ٹیب سے صاف کریں: Repaired، Thrown away یا Sent back to supplier۔
ہول سیل، پیسہ، ٹیم اور سیٹنگز
ڈیلرزPro plan
وہ دکانیں اور ڈیلر جنہیں آپ تھوک میں بیچتے ہیں۔ ہر ایک کا ریٹ گروپ، کریڈٹ لمٹ، ادائیگی کے دن اور کھاتہ ہوتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- Add dealer: کاروبار کا نام، رابطہ، فون، شہر۔ انہیں ریٹ گروپ میں ڈالیں (جیسے A ڈیلر، ڈسٹری بیوٹر …)۔
- Credit limit: خالی = کوئی حد نہیں، 0 = صرف نقد۔ Opening balance = جو ان کے ذمے ہے، Owed since کے ساتھ تاکہ ایجنگ درست ہو۔ Area / route وصولی کے چکر کے لیے۔
- ڈیلر کھولیں تو بیلنس، لیٹ رقم (کتنے دن لیٹ)، پینڈنگ چیک اور پورا کھاتہ نظر آتا ہے۔
- ڈیلر کے صفحے سے: New bill، Receive payment، WhatsApp balance (اسٹیٹمنٹ لنک کے ساتھ)، اسٹیٹمنٹ، واپسی اور ڈیبٹ / کریڈٹ نوٹ۔
کام کی باتیں
- ادائیگی تک نئے بل روکنے کے لیے On hold آن کریں (مینیجر پھر بھی override کر سکتا ہے)۔
ہول سیل بلPro plan
ڈیلر کا بل۔ ریٹ ڈیلر کے گروپ سے خود آتے ہیں (اور پچھلی بار کا ریٹ بھی دکھتا ہے)؛ لکھتے وقت ہی کریڈٹ لمٹ اور اسٹاک چیک ہوتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- ڈیلر چنیں۔ نیچے بیلنس، کلیئر نہ ہوئے چیک، لیٹ رقم اور لمٹ نظر آتی ہے؛ ادائیگی کی تاریخ خود بھر جاتی ہے۔
- اوپر والے خانے میں بارکوڈ اسکین کریں یا SKU لکھ کر Enter دبائیں — پروڈکٹ آ جاتی ہے (دوبارہ اسکین = ایک اور)۔ یا ہاتھ سے لائنیں ڈالیں۔
- Free = اسکیم والے مفت پیس (10 + 1): اسٹاک سے نکلتے ہیں مگر پیسے نہیں لگتے۔ سرخ اسٹاک نمبر = فارغ اسٹاک کم ہے۔
- عام طریقہ Save & deliver now ہے: ابھی کی رقم (نقد، بینک، آن لائن یا چیک)، گاڑی / بلٹی، پرنٹ۔ Save, deliver later مال الگ رکھ دیتا ہے۔
- ڈیلیوری کے بعد بل کھاتے میں چلا جاتا ہے اور Unpaid کالم بتاتا ہے کتنا باقی ہے (پرانے بل پہلے ادا ہوتے ہیں)۔ واپسی کے لیے Goods returned۔
کام کی باتیں
- چیک تب ہی ادا مانا جاتا ہے جب کلیئر ہو — تب تک وہ کریڈٹ لمٹ میں شامل رہتا ہے۔
- لوڈر / ڈرائیور کے لیے delivery challan (بغیر قیمت) پرنٹ کریں۔
پیمنٹس اور چیکPro plan
ڈیلرز سے ملنے والی رقم (نقد، بینک، JazzCash / EasyPaisa، چیک) اور آپ کا چیک رجسٹر۔
کیسے استعمال کریں
- Receive payment: ڈیلر، رقم، طریقہ۔ چیک ہو تو نمبر ضروری ہے (بینک اور تاریخ بھی لکھیں)۔
- چیک: in hand ← Deposited in bank ← Cheque cleared۔ کئی چیک منتخب کر کے اوپر کے بٹن سے اکٹھے کریں۔
- کلیئر ہونے تک چیک ادا نہیں مانا جاتا — نہ "Collected" میں، نہ ایجنگ میں، اور کریڈٹ لمٹ میں شامل رہتا ہے۔
- باؤنس؟ Cheque bounced رقم (اور بینک چارجز) دوبارہ ڈیلر پر ڈال دیتا ہے۔
- غلطی سے لکھا؟ Reverse (wrong entry) — رسید ریکارڈ میں رہتی ہے، رقم ڈیلر پر واپس۔
کام کی باتیں
- "Cheques in hand" چیک کی تاریخ سے ترتیب میں ہے — آگے کی تاریخ والے چیک پر نشان ہے۔
ڈیلر ریٹرنزPro plan
ڈیلر کا واپس بھیجا ہوا مال۔ اسٹاک واپس آتا ہے (ٹھیک یا خراب) اور رقم اس کے کھاتے سے کم ہو جاتی ہے۔
کیسے استعمال کریں
- ڈیلر اور بل چنیں — پروڈکٹس اسی قیمت پر آتی ہیں جو اس نے واقعی دی (بل ڈسکاؤنٹ اور مفت پیس نکال کر)۔
- تعداد، حالت (good / damaged) اور وجہ (ایکسپائر، خراب، نہیں بک رہا …) لکھیں۔
- طے ہو تو ہینڈلنگ / نقصان کی کٹوتی رکھیں، پھر Save & post۔
کام کی باتیں
- بل سے زیادہ واپس نہیں ہو سکتا، نہ ادا شدہ قیمت سے زیادہ کریڈٹ۔ بل کے بغیر؟ پچھلی بار والی قیمت آ جاتی ہے۔
ڈیلر گروپس اور ریٹPro plan
قیمت کے درجے۔ گروپ کو ہر پروڈکٹ کا اپنا ریٹ ملتا ہے، یا جہاں ریٹ نہ ہو وہاں ریٹیل سے % کم۔
کیسے استعمال کریں
- گروپ بنائیں اور اس کا ریٹیل سے % کم لکھیں۔
- گروپ کھول کر پروڈکٹ ریٹ ڈالیں — تھوک ریٹ کے لیے دوسری لائن "تعداد 50 سے" ڈالیں۔
- ڈیلر فارم سے ڈیلرز کو گروپ میں ڈالیں۔
کام کی باتیں
- ریٹ کی ترتیب: ڈیلر کا خاص ریٹ ← گروپ ریٹ ← سب ڈیلرز کا ریٹ ← گروپ % کم ← ریٹیل۔
ٹارگٹ اور کمیشنPro plan
ہر سیلز مین کا ماہانہ سیل اور وصولی کا ٹارگٹ، کتنا ہوا، اور کمیشن۔
کیسے استعمال کریں
- قطار پر Set target: سیل اور وصولی کا ٹارگٹ، اور (اگر الگ ہو) اس کا اپنا کمیشن %۔
- Copy last month's targets نئے مہینے کو ایک ساتھ بھر دیتا ہے۔
- سیل = اس کے ڈیلیور شدہ بل منفی واپسی۔ وصولی = اس کے ڈیلرز سے کلیئر رقم (چیک کلیئر ہونے پر)۔
- Commission paid سے جو دیا وہ درج کریں۔
کام کی باتیں
- سیل مین یہ صفحہ کھولے تو صرف اپنی قطار دیکھتا ہے۔ ڈیفالٹ % Settings → Wholesale میں ہے۔
ہول سیل پرائس لسٹPro plan
تمام ہول سیل ریٹ ایک شیٹ پر: ہر پروڈکٹ ریٹیل قیمت، لاگت اور ہر ڈیلر گروپ کے خانے کے ساتھ۔
کیسے استعمال کریں
- خانے میں ریٹ لکھیں — خود محفوظ ہو جاتا ہے۔ ہٹانے کے لیے خانہ خالی کریں۔
- کالم کے اوپر Fill سے اسکرین والی پروڈکٹس کا ریٹ ریٹیل سے X% کم لگائیں۔
- ریٹ کے نیچے مارجن کم ہو تو سرخ ہو جاتا ہے۔
کام کی باتیں
- تعداد والے (تھوک) ریٹ: اوپر Rate groups & bulk rates۔ کسی ایک ڈیلر کا خاص ریٹ: ڈیلر کے صفحے پر۔
ریکوری اور ہول سیل رپورٹسPro plan
کس کا کتنا دینا ہے اور کب سے، اور ہول سیل سیل اور منافع کیسا جا رہا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- Recovery list میں سب سے زیادہ لیٹ ڈیلر اوپر ہوتے ہیں، دنوں کے حساب سے (1–30، 31–60، 61–90، 90+)۔
- لائن پر WhatsApp دبا کر ڈیلر کو اس کا بیلنس بھیجیں۔
- اوپر مدت چنیں تو ہر ڈیلر اور پروڈکٹ کی سیل، وصولی اور منافع نظر آتا ہے۔
کام کی باتیں
- سیلز مین سے فلٹر کریں تو ہر شخص کو اس کی اپنی ریکوری لسٹ مل جاتی ہے۔
اخراجاتGrowth plan
روزمرہ خرچ: کرایہ، پیکنگ، تنخواہیں، بل، اشتہار …
کیسے استعمال کریں
- New expense: تاریخ، کیٹیگری، رقم، ادائیگی کا طریقہ اور نوٹ۔
- پے رول سے ادا شدہ تنخواہیں خود یہاں آ جاتی ہیں۔
کام کی باتیں
- Profit & cash رپورٹ میں منافع سے اخراجات منہا ہوتے ہیں۔
ٹیکس سرٹیفکیٹسGrowth plan
کورئیر COD سے کاٹے گئے ٹیکس کے withholding / sales tax سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔
کیسے استعمال کریں
- ہر سرٹیفکیٹ کورئیر، مدت اور رقم کے ساتھ شامل کریں (فائل لگائیں)۔
- Courier tax رپورٹ سے ملائیں کہ کون سے ابھی باقی ہیں۔
ملازمینPro plan
عملے کا ریکارڈ: تنخواہ (ماہانہ یا روزانہ)، الاؤنس، شمولیت کی تاریخ، بینک تفصیل۔
کیسے استعمال کریں
- New employee: نام، شناختی کارڈ، فون، عہدہ، تنخواہ کی قسم اور رقم۔
- ملازم کھول کر ایڈوانس، قرض اور پے سلپس دیکھیں۔
کام کی باتیں
- ملازم کا لاگ اِن ضروری نہیں؛ صرف تب جوڑیں جب وہ سسٹم استعمال کرے۔
حاضریPro plan
روزانہ کون آیا لکھیں۔ پے رول اسی سے غیر حاضری، آدھا دن، لیٹ اور اوور ٹائم لیتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- دن کا منظر (Day view): ہر شخص کے لیے حاضر / غیر حاضر / آدھا / چھٹی دبائیں، اوور ٹائم کے گھنٹے لکھیں۔
- مہینے کا منظر (Month view) پورا مہینہ ایک نظر میں دکھاتا ہے۔
کام کی باتیں
- جو دن نہ لکھے جائیں وہ Settings → HR کے مطابق گنے جاتے ہیں (عموماً حاضر)۔
پے رولPro plan
حاضری، الاؤنس، اوور ٹائم اور ایڈوانس کٹوتی سے ماہانہ تنخواہیں۔
کیسے استعمال کریں
- مہینے کی Work out salaries کریں۔ ہر لائن دیکھیں اور بونس یا دوسری کٹوتی ٹھیک کریں؛ حاضری بدلنے کے بعد Work out again۔
- Approve salaries کریں، پھر ایک شخص کو Pay، Pay selected یا Pay everyone (ادائیگیاں اخراجات میں جاتی ہیں)۔
- دستخط کے لیے Salary sheet اور عملے کے لیے All payslips پرنٹ کریں۔
کام کی باتیں
- ادائیگی سے پہلے کچھ بدلے تو Back to draft منظور شدہ مہینہ دوبارہ کھولتا ہے۔
ایڈوانس اور قرضPro plan
تنخواہ سے پہلے دی گئی رقم۔ ایڈوانس اگلی تنخواہ سے واپس؛ قرض ماہانہ قسطوں میں۔
کیسے استعمال کریں
- رقم کے ساتھ ایڈوانس یا قرض دیں (قرض کی قسط بھی)۔
- پے رول خود کاٹتا ہے؛ نقد واپسی ہاتھ سے لکھی جا سکتی ہے۔
چھٹیاںPro plan
سرکاری اور کمپنی کی چھٹیاں — تنخواہ والے دن جو غیر حاضری نہیں گنے جاتے۔
کیسے استعمال کریں
- ہر چھٹی تاریخ کے ساتھ شامل کریں۔
کام کی باتیں
- ہفتہ وار چھٹی Settings → HR میں لکھی جاتی ہے۔
رپورٹس
آپ کی چنی ہوئی مدت کے اعداد، پچھلی مدت سے موازنے کے ساتھ۔
کیسے استعمال کریں
- اوپر کے بٹنوں سے مدت چنیں (Today، Last 7 days، This month …) یا Custom تاریخیں۔
- سبز / سرخ تیر پچھلی مدت سے موازنہ دکھاتے ہیں۔
- ہر ٹیبل میں Download CSV ہے (Excel میں کھلتی ہے)۔ Print صفحہ پرنٹ کرتا ہے۔
کام کی باتیں
- اوپر بار کا store switcher رپورٹ کو ایک برانڈ تک محدود کرتا ہے۔
منافع اور کیشGrowth plan
مدت میں پیسہ کہاں گیا: سیل، مال کی لاگت، کورئیر چارجز، COD ٹیکس، ڈسکاؤنٹ، واپسی اور اخراجات — اور کیا بچا۔
کیسے استعمال کریں
- اوپر مدت چنیں؛ ہر نمبر پچھلی مدت سے موازنہ کرتا ہے۔
- منافع صرف ڈیلیور شدہ آرڈرز کا: قیمت میں سے لاگت، کورئیر چارجز، ٹیکس اور ڈسکاؤنٹ نکال کر۔
- اخراجات (Settings → Expenses) نکال کر خالص منافع آتا ہے؛ کیش والا حصہ بتاتا ہے ہر کورئیر کے پاس آپ کی کتنی رقم ہے۔
کام کی باتیں
- جن پروڈکٹس کی لاگت نہیں ان کا منافع زیادہ دکھتا ہے — Go-live checklist انہیں گنواتی ہے۔
فروخت شدہ اسٹاک کا تجزیہGrowth plan
دن کے آخر کا جائزہ: ایک دن میں بکنے والی ہر پروڈکٹ تعداد، رقم، لاگت اور منافع کے ساتھ، اور کورئیر و ٹیکس کے بعد متوقع منافع۔
کیسے استعمال کریں
- دن چنیں (‹ › سے ایک دن آگے پیچھے) اور بنیاد: booked، sent to couriers یا delivered۔
- اوپر کے کارڈ: آرڈر، سیل کی رقم، مجموعی منافع، متوقع منافع اور کینسل۔
- نیچے: بکنے والی پروڈکٹس (تصویروں کے ساتھ)، چینل، اسٹور اور گھنٹے کے حساب سے۔
کام کی باتیں
- "If returns go as usual" پچھلے 90 دن کا ڈیلیوری ریٹ استعمال کرتا ہے۔
کورئیر ٹیکسGrowth plan
کورئیر COD سے جو سیلز ٹیکس اور withholding ٹیکس کاٹتے ہیں، مہینے اور کورئیر کے حساب سے۔
کیسے استعمال کریں
- مدت چنیں؛ متوقع اور طے شدہ ٹیکس دیکھیں۔
- ٹیکس سرٹیفکیٹس سے ملائیں۔
کام کی باتیں
- ٹیکس صرف ان کورئیرز کے COD پر ہے جو کاٹتے ہیں (ہر کورئیر اکاؤنٹ میں سیٹ)۔
سیٹنگز
سسٹم آپ کے کاروبار کے لیے کیسے چلے۔ ہر ٹیب ایک حصہ ہے؛ نیچے Save settings دبائیں۔
کیسے استعمال کریں
- General: تاریخ کا انداز اور یہ مدد (چالو / بند، زبان)۔ Inventory: اسٹاک کے اصول جیسے صفر سے نیچے بیچنا اور کم اسٹاک کی حد۔
- Orders: اسٹور کریڈٹ، نئے آرڈر ایجنٹس میں بانٹنا، "No answer" کی حد، pending / cancel وجوہات اور واٹس ایپ کنفرمیشن میسج۔
- Printing: انوائس، رسید اور کورئیر لیبل کے ڈیزائن (سب اسٹورز کے لیے، یا کسی اسٹور کا اپنا)۔ Couriers: بکنگ اور ٹریکنگ کی بنیادی سیٹنگ۔ Complaints: ہینڈلنگ اور وہ گھنٹے جن کے بعد شکایت سرخ ہو جاتی ہے۔
- Numbering: آرڈر، بل اور رسید کے نمبر کیسے دکھیں۔ Tax: سیلز ٹیکس اور کورئیر کا کاٹا ہوا COD ٹیکس۔ Invoices: ان پر کیا چھپے۔
- HR & payroll اور Wholesale (اگر پلان میں ہوں): تنخواہ کے اصول، ڈیلر ادائیگیاں اور سیلزمین ٹارگٹ۔ Security: خودکار لاگ آؤٹ اور کن رولز کے لیے دو قدمی لاگ اِن لازمی ہے۔
کام کی باتیں
- Couriers، Stores، Team members، Plan & billing اور Help & support مینو میں Settings کے نیچے الگ آئٹم ہیں۔
- یہ صفحہ صرف مالک اور "Store settings" اجازت والے لوگ دیکھتے ہیں۔
اسٹورز اور برانڈز (Store details)
ہر برانڈ / Shopify اسٹور جس کے نام سے آپ بیچتے ہیں، اس کے گودام، رنگ، انوائس تفصیل اور Shopify لنک کے ساتھ۔
کیسے استعمال کریں
- اسٹور بنائیں: نام، فون، ایڈریس، لوگو اور رنگ (پٹی اور ٹیگ میں دکھتا ہے)۔
- آرڈر کا شروع کا حصہ (prefix)، قانونی نام، واٹس ایپ نمبر، انوائس کا انداز اور فوٹر انوائس اور لیبل پر چھپتے ہیں۔
- جس گودام سے مال جاتا ہے وہ جوڑیں، اور اسٹور کے Shopify صفحے سے Shopify جوڑیں۔
کام کی باتیں
- ایک اسٹور والے پلان میں مینو Store details کہتا ہے اور سیدھا آپ کا اسٹور کھولتا ہے۔ پلان کی حد پر بٹن More stores? See plans بن جاتا ہے۔
- رنگ سے عملہ فوراً دیکھ لیتا ہے کہ آرڈر کس برانڈ کا ہے۔
ٹیم ممبرز
جو لوگ لاگ اِن کرتے ہیں۔ ہر ایک کا رول (کیا کر سکتا ہے) اور وہ اسٹورز جو دیکھ سکتا ہے۔
کیسے استعمال کریں
- Add member: نام، ای میل، پاس ورڈ اور رول۔
- ضرورت ہو تو کچھ اسٹورز تک محدود کریں۔
- کوئی چھوڑ جائے تو ممبر بند کریں — اس کی ہسٹری رہتی ہے۔ کسی کو دوبارہ چالو کرنا پلان کی لوگوں کی حد میں گنا جاتا ہے۔
کام کی باتیں
- پلان کی حد پر بٹن More people? See plans بن جاتا ہے۔
- ایک لاگ اِن کئی لوگ استعمال نہ کریں؛ ہسٹری بتاتی ہے کس نے کیا کیا۔
رولز اور اجازتیںGrowth plan
ہر قسم کا عملہ کیا دیکھ اور کر سکتا ہے: آرڈر کنفرم، پیکنگ، لاگت دیکھنا، ہول سیل، پے رول …
کیسے استعمال کریں
- رول کھولیں اور جو اجازتیں چاہئیں ان پر ٹک لگائیں۔
- نئی قسم کے کام کے لیے نیا رول بنائیں۔
- Team members میں لوگوں کو یہ رول دیں۔
کام کی باتیں
- Owner کے پاس ہمیشہ سب کچھ ہوتا ہے اور اسے بدلا نہیں جا سکتا۔
- لاگت اور منافع صرف "See profit & margins" والے رولز کو نظر آتا ہے — پیکر اور کنفرمیشن والوں کو عموماً نہیں ہونا چاہیے۔
- پیسے سنبھالنے والے رولز کے لیے Settings → Security میں 2FA لازمی کیا جا سکتا ہے۔
ایپس اور APIPro plan
آپ کی اپنی موبائل ایپ یا ویب سائٹ کے لیے keys تاکہ پروڈکٹس پڑھ سکیں اور آرڈر دے سکیں۔
کیسے استعمال کریں
- صرف وہ اجازتیں دے کر key بنائیں جو ایپ کو چاہئیں۔
- ایک ہی بار کاپی کریں — دوبارہ نظر نہیں آتی۔
کام کی باتیں
- key لیک ہو جائے تو فوراً ڈیلیٹ کریں۔
سرور ایونٹس
آپ کا اسٹور خریداری اور لیڈ کے ایونٹس سرور سے سیدھا ایڈ پلیٹ فارمز (Meta، TikTok) کو بھیجتا ہے، تاکہ براؤزر پکسل بلاک ہو تب بھی کنورژن ٹریک ہوں۔
کیسے استعمال کریں
- ہر قطار ایک بھیجا گیا ایونٹ ہے — کیا تھا، کون سا آرڈر، اور پلیٹ فارم نے قبول کیا یا نہیں۔
- قسم یا تاریخ سے فلٹر کر کے دیکھیں کہ کمپین کو کنورژن مل رہے ہیں۔
- ناکام قطار وجہ بتاتی ہے، تاکہ آپ Settings → Integrations میں کنکشن ٹھیک کر سکیں۔
کام کی باتیں
- سرور ایونٹس اکیلے پکسل سے کہیں زیادہ قابلِ بھروسا ٹریکنگ دیتے ہیں۔
آڈٹ لاگGrowth plan
کس نے کیا بدلا اور کب — قیمتیں، آرڈر، سیٹنگز، یوزرز۔
کیسے استعمال کریں
- شخص، ریکارڈ کی قسم یا تاریخ سے فلٹر کریں۔
- قطار کھولیں تو پرانی اور نئی ویلیو ساتھ ساتھ نظر آتی ہے۔
کام کی باتیں
- یہاں کچھ بھی بدلا یا مٹایا نہیں جا سکتا — یہی اس کا مقصد ہے۔
- لاگ اِن، ناکام لاگ اِن اور پلیٹ فارم ایڈمن کا آنا بھی یہیں درج ہوتا ہے۔